Recents in Beach

دیگی بریانی



 سوشل میڈیا پر آج کل ٹرینڈنگ پر ہے الرحمن بریانی جو کہ کراچی کے علاقے کھارادر کی مشہور ترین بریانی ہے۔۔۔جب شیف شاہد جٹ نے ایک ویڈیو میں اس کی آسان ترین ترکیب بتائی تو لوگ حیران ہی رہ گئے۔۔۔پھر بہت سارے لوگوں نے بنا کر اس کی تصاویر شئیر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ ایک لاجواب ریسیپی ہے۔۔۔


سیلا چاول ایک کلو

مرغی سوا کلو

نمک

لال مرچ پسی ہوئی

ہلدی

دھنیا پسا ہوا

زیرہ پسا ہوا

چائینیز نمک یا چکن پاؤڈر

گرم مصالحہ ثابت اور پسا ہوا

لہسن ادرک کا پیسٹ

زعفرانی کیوڑہ

زردے کا رنگ ایک پیکٹ

ٹماٹر، پودینہ، ہری مرچیں، آلو بخارے، تلی ہوئی پیاز

تیل


ترکیب:

ایک بڑے پتیلے میں آدھا کپ تیل میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور دو کپ پانی ڈالیں،،،اب اس میں چکن کو ڈال دیں اور مصالحے ڈالنا شروع کریں ۔۔۔نمک آدھا چمچہ، لال مرچ ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ، ہلدی ایک کھانے کا چمچہ، دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، زیرہ ایک چمچہ، چائینیز نمک ایک چمچہ، ثابت گرم مصالحہ۔۔۔اب اس مصالحے کو تین سے چار منٹ بوائل آنے تک پکائیں۔۔۔اور اس کا چولہا بند کردیں۔۔۔

اب ایک تہہ لگائیں ٹماٹر گول کٹے ہوئے ایک پاؤ، دس سے بارہ ہری مرچیں، پودینہ موٹاکٹا ہوا، آلو بخارے دس سے بارہ عدد۔۔۔اور اس پر تین کھانے کے چمچے بھر کر زعفرانی کیوڑہ ڈالیں اور ایک پیکٹ زردے کا رنگ، اب اس پر آدھا چمچہ گرم مصالحہ پسا ہوا ڈالیں اور سیلا چاول جسے دو گھنٹے بھگونے کے بعد ابالنا ہے۔

۔۔اس میں سے آدھے کچے ہکے چاول کی تہہ لگادیں۔۔۔باقی چاولوں کو پورا بوائل ہونے دیں۔۔۔پھر وہ باقی ابلے ہوئے چاول بھی تہہ میں لگائیں اور چولہا جلادیں۔۔۔پہلے تیز آنچ پرآٹھ سے دس منٹ پکائیں اور پھر دم دے دیں۔۔۔کھارادر کی مشہور الرحمن بریانی تیار۔۔۔آپ بھی اپنی بریانی کی تصاویر کمینٹس میں شیئر کرسکتی ہیں۔۔۔

Post a Comment

0 Comments