Recents in Beach

حلوہ پوری

 



اجزاء

چنے 500گرام

پیاز 2عدد

ٹماٹر 2عدد

سبز مرچ 3عدد

لہسن چوپ 1-1/2چائے کے چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

دھنیا پاؤڈر 1-1/2چائے کے چمچ

میتھی دانہ 1/2چائے کا چمچ

پانی 1کپ

چنے کا پیسٹ 150 گرام

چنے بنا نے کا طریقہ

۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں پیازڈال کر براؤن کرلیں ۔

۔اب میں مہران لہسن پیسٹ ،مہران ادرک پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔

۔اب اس میں ٹماٹر ،سبز مرچ ،کلونجی ،اُبلے ہوئے چنے پیسٹ ،مہران چھولے مصالحہ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔

۔اب اس میں چنے ڈا ل کر مزید دو منٹ تک پکا لیں اور پانی (تین کپ )ڈال کر دس منٹ تک پکالیں ۔

آپکے مزیدار چنے تیا رہیں ۔

پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد

پوری بنانے کا طریقہ

اجزا ء

میدہ 3 کپ

پانی 1-1/2 کپ

کھانے کا تیل 1لیٹر

۔ایک باؤل میں میدہ لیں اوراس میں کھانے کا تیل (2 کھانے کے چمچ)، پانی اور نمک ڈال کر مکس کرلیں ۔

۔اب اسے گوندھ کر تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔

۔ اب گُندھے ہوئے میدے کی گول گول پوریاں بنا لیں ۔

۔اب ایک پین میں کھانے کاتیل لیں اورا س میں تیا رشدہ پوریاں ڈال کر فرائی کرلیں ۔

۔آپکی مزیدار پوریاں تیا ر ہیں ۔

پکا نے کا وقت: بیس منٹ افراد: تین عدد

حلوہ بنانے کا طریقہ

اجزاء

سوجی 250گرام

چینی 500گرام

پانی 1لیٹر

آئل 250گرام

الائچی 6عدد

کھانے کا رنگ 1/چائے کے چمچ

ترکیب

ایک پین میں پانی لیں اوراس میں الائچی اور چینی ڈال کر شیرہ بنا لیں اب ایک پین میں گھی لیں اوراس میں سوجی ڈال کر براؤن کر لیں اب براؤن کی ہوئی سوجی کو تیار شدہ شیرے میں ڈال دیں اور گا ڑھا ہونے تک پکالیں کھانے کا رنگ ڈال کر مکس کر لیں کھانے کا رنگ آپکا مزیدار حلوہ تیا رہے

Post a Comment

0 Comments