Recents in Beach

آپ عمر بڑھنے سے مسلز سے محروم ہوسکتے ہیں


 پہلے تو بری خبر جان لیں کہ مردوں میں 30 سال کی عمر کے بعد مسلز کے حجم میں 3 سے 5 فیصد تک کمی آسکتی ہے جبکہ مسلز بنانے میں مددگار ہارمون ٹسٹوسیٹرون کی سطح میں بھی 40 سال کی عمر کے بعد بتدریج کمی آتی ہے۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ عمر بڑھنے کے ساتھ آنے والی اس قدرتی تنزلی کی رفتار سست یا ریورس بھی کرسکتے ہیں۔

اس کا حل ہے وزن اٹھانا یا ویٹ لفٹنگ، اکثر ایسا کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی سے منسلک Spaulding Rehabilitation ہاسپٹل کے فزیکل تھراپسٹ شان پیڈیسنی نے بتایا کہ ویٹ ٹریننگ اپنے مسلز کے حجم کو برقرار رکھنے بلکہ بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے ورنہ دوسری صورت مین آپ عمر بڑھنے سے مسلز سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments