Recents in Beach

میتھی کا کھانوں میں استعمال ،کونسے فوائد حاصل ہوں گے؟

 

ایسی مائیں جوکہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، اُن کے لیے میتھی کا استعمال دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے بہترین ہے

میتھی کا کھانوں میں استعمال ،کونسے فوائد حاصل ہوں گے؟ کھانوں میں میتھی کا استعمال نا صرف کھانےکا ذائقہ بڑھاتا ہےبلکہ اس سےبہت سےطبّی فوائد بھی حاصل کیے جاسکتےہیں۔ میتھی کا مصالحہ جات کےعلاوہ دواؤں میں بھی استعمال کیا ہوتا ہے، یہ آئرن،فائبر،میگنیشیم اورنمکیات پرمشتمل ہوتی ہے۔ ماہرین کا میتھی کےبارے میں کہنا ہےکہ یہ انسانی جسم میں کولیسٹرول کوکنٹرول کرتی ہے۔ بہت سےگھروں میں میتھی کا استعمال شوگرکےمریضوں میں شوگرکی مقدارکوکنٹرول کرنےلیےبھی کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسےافراد جوکہ سر میں خشکی اورخراب  بالوں سے پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی میتھی کے استعمال سےحل ہوسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں جو لوگ اپنے چہرے پر ایکنی سے پریشان رہتے ہیں وہ اگر میتھی کا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگائیں تو ایکنی نکلنا کم ہوجائے گی۔

جبکہ میتھی کا تیل خشک جلد کی نمی بڑھانے کے لیے بہت فائدے مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کئی طرح کے کیمیکلز والے مہنگے کاسمیٹکس پراڈکٹس کا آسان اور سستانعم البدل ہے۔ ایسی مائیں جوکہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، اُن کے لیے میتھی کا استعمال دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے بہترین ہے۔

Post a Comment

0 Comments