Recents in Beach

کھڑے مصالحے کا پیاز گوشت


اجزاء
پیاز (چھوٹی) ------- آدھا کلو
لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) ----- آٹھ عدد
ادرک (چوپ کرلیں) ----- ایک انچ کا ٹکڑا
ثابت لال مرچیں ----- دس عدد
دہی ----- ایک کپ
گوشت ----- آدھا کلو
مکس ثابت گرم مصالحہ ----- ایک کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی ----- چار عدد
گھی ---- آدھا کپ
پانی ----- ایک گلاس

ترکیب

سوس پین میں گھی گرم کر کے ثابت گول پیاز ساتے فرائی کر کے نکال لیں- الائچی٬ مکس ثابت گرم مصالحہ٬ گوشت٬ لہسن٬ ادرک اور ثابت لال مرچیں ڈال کر بھونیں پانی ڈال کر گوشت گلا لیں- گوشت گل جائے تو دہی اور فرائی پیاز ڈال کر بھونیں- پانچ منٹ دم پر رکھیں اس کے بعد بھون کر نان چپاتی کے ساتھ سرو کریں-

Post a Comment

0 Comments